منچن آباد ، ہسپتال ایڈمنسٹریشن کیساتھ ساتھ ہڈی جوڑ کے مریض بھی چیک کرتا ہوں،پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایم ایس ڈاکٹر اظہار الحق کی وضاحت

لاہور ( پنجاب پوسٹ) منچن آباد میں ہڈی جوڑ کے مریض کے حوالے سے پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایم ایس ڈاکٹر اظہار الحق کا ردعمل سامنے آگیا ۔

اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر خبر شئیر کرتے ہوئے ڈاکٹر اظہار الحق کا کہنا تھا کہ میں روزانہ ہڈی جوڑ کے مریض چیک کرتا ہوں ۔ میری ایک عادت ہے۔ میں مریضوں کو ان کی مرض اور اس مسئلے سے بچنے کی احتیاطی تدابیر دس دس منٹ تک سمجھاتا ہوں ۔

اس لئے کوشش ہوتی ہے ٹی ایچ کیو منچن آباد میں دس پندرہ مریض اکٹھے دیکھے جائیں تاکہ ایک جیسے مریضوں کو اکٹھا سمجھا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : میں ایم ایس ہوں ،میرا کام مریض کا معائنہ نہیں ہے ،جہاں مرضی چیلنج کر لو، میرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا ، منچن آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کیخلاف عوام کی شکایات


ایم ایس ڈاکٹر اظہار الحق نے اپنی تحریر میں مزید لکھا کہ میں بطور ایڈمنسٹریٹر کام کرتا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ دن میں دو گھنٹے راؤنڈ کروں ۔ دو گھنٹے مالی معاملات اور انتظامی معاملات دیکھوں اور دو گھنٹےبطور آرتھوپیڈک سرجن مریض دیکھنے کے لیے نکالوں

تاہم خبر سامنے آنے کے بعد انہوں نے نیک خواہشات اور اظہار یکجتی پر پر شہر کی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

263378

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے