جرم میں سہولت کاری، لیاقت آباد پولیس نے انویسٹی گیشن ونگ کے اہلکار سمیت نقب زنی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے

لاہور(پنجاب پوسٹ)لیاقت آباد پولیس نے نقب زنی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات پولیس اہلکار ارسلان بھی شامل ہے، جس پر جرم میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار ارسلان سمیت تمام ملزمان پر نقب زنی کی وارداتوں میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 4 زندہ گولیاں، 3 موبائل فون، کٹر اور دیگر مشتبہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دو مقدمات میں چوری شدہ مال کی برآمدگی کے حوالے سے بھی ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وردی یا عہدہ قانون شکنی کا لائسنس نہیں اور جرم میں ملوث ہر شخص جواب دہ ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے