لاہور میں ایڈجسٹمنٹ فورمز کے نام پر 40 کروڑ کا فراڈ، معاملہ پنجاب اسمبلی میں گونج اٹھا؛ اعجاز شفیع کا توجہ دلاؤ نوٹس جمع

لاہور(پنجاب پوسٹ)ایڈجسٹمنٹ فورمز کی مد میں شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے کا معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے اس مبینہ فراڈ پر ایوان کی توجہ دلانے کے لیے توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق ایڈجسٹمنٹ فورم کے نام پر شہریوں سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے ہتھیائے گئے۔ متاثرین نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی اس امید پر لگائی تھی کہ انہیں فائدہ ہوگا، مگر ملزمان رقم لے کر غائب ہو گئے۔

نوٹس میں ملزمان ہارون شاہد اور رؤف کا نام لیا گیا ہے اور سوال اٹھایا گیا ہے کہ پولیس اب تک انہیں گرفتار کرنے میں کیوں ناکام ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ رائیونڈ، واپڈا ٹاؤن اور ڈیفنس اے میں مقدمات درج ہو چکے ہیں، اس کے باوجود وہ قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

رکن اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی اب تک کی تفتیش اور کارروائی کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شہریوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوٹی گئی رقم کی بازیابی ممکن ہو سکے۔

توقع ہے کہ نوٹس پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث ہوگی اور متعلقہ محکمے سے جواب طلب کیا جائے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے