راولپنڈی (پنجاب پوسٹ)کھنہ پل بلال ٹاؤن میں جونئیر جناح ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام آؤٹ آف سکول بچوں کے لیے “عمر کیمپس 1” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کی تعلیم اور روشن مستقبل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں محترم بیرسٹر عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سیاسی و سماجی رہنما سیف الرحمن ستی، پرنسپل دی سٹانگ بیس سکول ارمان خان، سینئر صحافی عدنان آمین، سوشل ورکر محمد انیل جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر جونئیر جناح ٹرسٹ نام افتخار ستی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی جی خان میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اظہار افسوس: جونیئر جناح ٹرسٹ کے تحت عمر کیمپس 1 کی افتتاحی تقریباس موقع پر مقررین نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیم دینا ایک عظیم قومی خدمت ہے اور ایسے اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مشن میں اپنا کردار ادا کرے۔

جونئیر جناح ٹرسٹ کے نمائندگان نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ٹرسٹ کے تحت 25 سے زائد سائیڈ کیمپس قائم ہیں جہاں 2600 سے زیادہ بچے زیرِ تعلیم ہیں۔ ان کیمپسز میں بچوں کو ڈھائی سال کے عرصے میں پرائمری سطح تک تعلیم مکمل کروائی جاتی ہے جبکہ تعلیم کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
تقریب میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ صرف اسلام آباد میں آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے۔ جونئیر جناح ٹرسٹ برما ٹاؤن میں پہلے ہی محکمہ تعلیم کے تعاون سے “زیرو آؤٹ آف سکول کمپین” پر کام کر رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے ربن کاٹ کر عمر کیمپس 1 کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ شرکاء نے جونئیر جناح ٹرسٹ کی اس تعلیمی کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے منصوبے مزید بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔















