قصور (پنجاب پوسٹ) قصور کے علاقے منڈی عثمان والا میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ سحرش عرف سٹابری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 1600 گرام منشیات برآمد ہوئی، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ محمد خضر افضال نے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا چارج سنبھال لیا، اسموگ صورتحال پر بریفنگ
کارروائی ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں کی گئی۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔












