بابو صابو انٹرچینج کے قریب 15 سالہ بچی حادثے میں جاں بحق، مبینہ زیادتی کا بھی شبہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) موٹروے پر بابو صابو انٹرچینج کے قریب حادثے میں 15 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ موٹروے پولیس اہلکار بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا بھی شبہ ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگی۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو فائدہ انکریمنٹ کی صورت میں ملازمین کو دیا جائے ،وہ واپس نہیں لیا جاسکتا،لاہور ہائی کورٹ

پولیس نے بچی کی شناخت اور لواحقین کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ قریبی آبادیوں میں بچی کی تصاویر دکھا کر اہلِ خانہ کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے