جشن معرکہ حق ، ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان پر ریلی کا انعقاد ، سکھ کمیونٹی کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی

ننکانہ صاحب( پنجاب پوسٹ ) ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی کا انعقادریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر گوردوارہ جنم استھان اختتام پذیرہوئی

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور ڈی پی او ارسلان زاہد نے کی ریلی میں سکھ برادری ، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، وکلاء، تاجر برادری ، ضلعی افسران اور سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ننکانہ صاحب کی فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

یہ بھی پڑھیں : جشن معرکہ حق، میاں چنوں میں تاجر برادری کی ریلی: جشن معرکہ حق ، ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان پر ریلی کا انعقاد ، سکھ کمیونٹی کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی

ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے داخلی و خارجی تعلقات اس کی قومی طاقت ، عسکری صلاحیت اور قومی یکجہتی کے عکاس ہوتے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کو فروغ دیا ہے

حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان حکومت اور مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، قومی جذبے سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

افواجِ پاکستان کے جوان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں۔پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ڈی پی او ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ تقریبات کا مقصد افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا،

قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔پاکستانی قوم اپنی حکومت، افواج اور قومی اداروں کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے