لاہور (پنجاب پوسٹ) ایک ارب دس کروڑ روپے سے جدید طبی مشینری کی خریداری کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں جدید طبی آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔ پنجاب کے محنت کش اور ان کے بیمار اہل خانہ کا علاج جدید طبی آلات کے استعمال ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹیں جاری

سرجری، آپریشن تھیٹرز ، لیبارٹری، پتھالوجی، ریڈیالوجی، دل، گائنی اور آنکھوں کے علاج میں جدید مشینری کا استعمال ہو گا۔ جدید آلات میں ہیمیٹولوجی، کیمسٹری اینالائزرز، بائنوکیولر مائیکروسکوپس، مائیکروٹوم، سینٹری فیوج شامل ہیں۔ کلر ڈوپلر ایکو کارڈیوگرافی، ای ٹی ٹی اور ای سی جی مشینری شامل ہیں۔

جدید فیکو مشین، آٹو لینسومیٹر اور سلٹ لیمپ شامل ہیں۔ سی ٹی جی اور بے بی وارمرز کی مشینیں شامل ہیں۔ جدید طبی آلات کی فراہمی سے محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری علاج کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ پنجاب بھر میں قائم سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو مرحلہ وار جدید آلات کی فراہمی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات کی خریداری ، پنجاب حکومت نے 5 ارب مختص کر دئیے














