کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات کی خریداری ، پنجاب حکومت نے 5 ارب مختص کر دئیے

لاہور( پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے مالی سال 2025-26 اور 2026-27 کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب روپے کی ادویات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت نے کینسر کی ادویات کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

رواں مالی سال کے لیے 26 اقسام کی کینسر ادویات کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس پر 2 ارب 60 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ بڈ کھولنے کی تاریخ 13 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے 13 ریجنز کے صدور مقرر، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے تقرری کا اعلان کر دیا

حکومتی اقدام سے لیوکیمیا، لمفوما، بریسٹ کینسر، کولوریکٹل اور پھیپھڑوں کے کینسر سمیت مختلف اقسام کے مریض مستفید ہوں گے۔ بعض ادویات کی ڈی ٹی ایل ٹیسٹنگ کے بعد آئندہ دنوں میں سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کو فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 8 اہم کینسر ادویات کی خریداری اور تقسیم بھی مکمل کی گئی۔ اس دوران ایمیٹینب کی 50 لاکھ 16 ہزار 560 گولیاں، ڈوکسوروبیسن کے 35 ہزار 200، پیکلیٹیکسل کے 21 ہزار 880، کاربوپلاٹن کے 15 ہزار 400 اور ٹراسٹوزوماب کے ایک ہزار 40 انجیکشن اسپتالوں کو فراہم کیے گئے، جبکہ نیلوٹینب کیپسول کی 14 لاکھ 86 ہزار 912 خوراکیں بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے 13 ریجنز کے صدور مقرر، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے تقرری کا اعلان کر دیا

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ کینسر کے مریضوں کو اربوں روپے کی مفت ادویات اور علاج کی سہولیات کی فراہمی انتہائی خوش آئند ہے۔ لاہور میں 75 ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بھی تعمیر و تکمیل کے مراحل میں ہے۔

سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کے مطابق کینسر کی ادویات کی خریداری مقررہ شیڈول کے مطابق یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی بلا تعطل اور بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے