لاہور: پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹیں جاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے عبوری میرٹ لسٹیں جاری کر دیں۔

سرکاری میڈیکل کالجز کی پہلی سلیکشن لسٹ میں اوپن میرٹ سیٹوں پر کم از کم میرٹ 93.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ نجی میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ سیٹوں پر کم از کم میرٹ 76.7 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

امیدواروں کو اعتراضات یا مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ امیدوار مطلوبہ دستاویزات یا اپنے اعتراضات یو ایچ ایس کے خصوصی پورٹل پر 15 نومبر کی رات 12 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں۔

سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز کی حتمی میرٹ لسٹیں 16 نومبر کو جاری کی جائیں گی۔ ایم بی بی ایس میں تمام داخلے انہی حتمی میرٹ لسٹوں کی بنیاد پر ہوں گے۔

سرکاری میڈیکل کالجز کی پہلی کالج وار سلیکشن لسٹ 17 نومبر کو جاری ہوگی، جبکہ نجی میڈیکل کالجز کی پہلی سلیکشن لسٹ 18 نومبر کو جاری کی جائے گی۔پنجاب کے 19 سرکاری میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ ایم بی بی ایس کی 3 ہزار 696 نشستیں ہیں، جبکہ 34 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی مجموعی طور پر 4 ہزار 500 نشستیں مختص ہیں۔

اوپن میرٹ کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں سمیت مختلف کوٹہ سیٹوں کی بھی عبوری میرٹ لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں۔ امیدوار تمام لسٹیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے