لاہور، این سی سی آئی اے لاہور زون کی بڑی کارروائیاں، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس بے نقاب، 9 خواتین سمیت 130 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) حکام کے مطابق ملزمان جعلی فیس بک اکاؤنٹس پر خواتین کی تصاویر اور فرضی نام استعمال کرکے غیر ملکی شہریوں کو جھانسہ دیتے اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے لوٹتے تھے۔ غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف پانچ کارروائیوں میں 62 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 100 لیپ ٹاپ، 14 کمپیوٹرز، 73 موبائل فونز اور دو سرورز سمیت 189 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔

جعلی کال سینٹرز کے ملزمان خود کو ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں سے فراڈ اور چوری شدہ کارڈز کے ذریعے کارڈنگ میں ملوث تھے۔
این سی سی آئی اے نے شہریوں کا خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں ایک نجی بینک کے آپریشنل منیجر ارسلان احمد کو بھی گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین سے پرس چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزم نے نادرا ویری سس کے ذریعے 842 غیر مجاز تصدیقیں کیں اور فی تصدیق 130 سے 150 روپے ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کرکے شہریوں کی شناختی معلومات واٹس ایپ پر فروخت کیں۔ بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد پھیلانے اور بلیک میلنگ میں ملوث چار ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز مہم چلانے کے الزام میں دو ملزمان پکڑے گئے۔

WhatsApp Image 2026 11 16 at 2.29.38 PM


دوسری جانب این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور قابل اعتراض ڈیٹا شیئر کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کر لیا۔ انتظامی سطح پر گوجرانوالہ کو این سی سی آئی اے لاہور زون میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے سپرد کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات کا فرانزک تجزیہ جاری ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی سرپرستوں اور مالی لین دین تک تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے