لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو رکنی سنیچر گینگ کو کوٹ لکھپت سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزمان مدثر اور مبشر ہمدرد چوک میں راہگیر خواتین سے واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان نے چند روز قبل کالج جانے والی خواتین سے پرس چھینا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس کا رات گئے بڑا ایکشن، گلبرگ سرکل میں 2 ون ویلر گرفتار، مقدمات درج
پولیس نے ملزمان سے چھینا گیا پرس اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔











