لاہور ٹریفک پولیس کا رات گئے بڑا ایکشن، گلبرگ سرکل میں 2 ون ویلر گرفتار، مقدمات درج

لاہور(پنجاب پوسٹ) ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ، ہلڑبازی اور سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ سرکل میں 2 ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ون ویلرز رات گئے جھنڈ کی شکل میں سڑکوں پر نکلتے اور پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو جاتے تھے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سی بی ڈی میں خصوصی ناکہ بندی اور کومبنگ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

آپریشن کے لیے سی بی ڈی بلیوارڈ، ڈیفنس بلیوارڈ، فیز 6 اور کینال روڈ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمات درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور گرفتار ویلرز کی نشاندہی کی مدد سے فرار ہونے والے ون ویلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 138 ون ویلرز کے خلاف مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ہلڑبازی، روڈ ریج اور خوف و ہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے