پاکپتن پولیس میں احتساب کا عمل تیز، 19 اہلکار نوکری سے برخاست، سیکڑوں کو مختلف سزائیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) رشوت ستانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف سزائیں سنا دی گئیں۔ ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر 19 پولیس ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 11 16 at 2.00.46 PM 1

ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کے مطابق 716 پولیس ملازمین کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 389 اہلکاروں کو سنشور کی سزا دی گئی۔ اسی طرح 167 پولیس ملازمین کے انکریمنٹ روک دیے گئے، 161 اہلکاروں کی سروس ضبط کر لی گئی جبکہ 19 ملازمین کو تنخواہ میں تنزلی کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن میں جرائم کی شرح میں 76 فیصد نمایاں کمی، رواں سال کرائم میں کافی حد تک قابو پایا گیا ہے، ڈی پی اوپاکپتن جاوید اقبال چڈھر

ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کا کہنا ہے کہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری رہے گا اور اختیارات سے تجاوز یا رشوت ستانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے