سرگودھا ( پنجاب پوسٹ)گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید 14 ہزار 250 بوریاں برآمد۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معرکۂ بنیان مرصوص کی فتح کا ایک سال مکمل، سانگلہ ہل میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی: گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف مہم ، سرگودھا سے14ہزار بوریاں کیسے برآمد ہوئیں؟ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمن کی قیادت میں محکمہ خوراک اور پیرا فورس پر مشتمل ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ہزار 250 بوریاں گندم برآمد کر لیں۔ برآمد شدہ گندم کو فوری طور پر پی آر سنٹر سرگودھا منتقل کر دیا گیا
انتظامیہ نے گندم کے ذخیرہ انذوزوں کے کاروائی کرتے ہوئےموضع لکھیوال میں ایک گودام پر کارروائی کے دوران 2 ہزار بوریاں گندم برآمد کی گئیں، جبکہ موضع موچیوال میں واقع گودام سے 2 ہزار 3 سو بوریاں قبضے میں لی گئیں۔
اسی طرح موضع ابووالا میں دو مختلف گوداموں پر کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 750 بوریاں گندم برآمد ہوئیں۔
مزید کارروائیوں میں موضع بلوچاں سے 3 ہزار 6 سو بوریاں گندم قبضے میں لی گئیں، جبکہ موضع سیال شریف میں ایک گودام سے 6 سو بوریاں برآمد کی گئیں۔ اسی طرح موضع نوری والا میں دو مختلف گوداموں پر چھاپوں کے دوران ایک، ایک ہزار بوریاں گندم برآمد کر لی گئیں۔










