پاکپتن میں جرائم کی شرح میں 76 فیصد نمایاں کمی، رواں سال کرائم میں کافی حد تک قابو پایا گیا ہے، ڈی پی اوپاکپتن جاوید اقبال چڈھر

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکپتن میں پولیس کی جانب سے جرائم کے تدارک اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ رواں سال ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں تقریباً 76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ پچیس روز کے دوران ضلع میں کوئی بھی جرم رپورٹ نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکپتن کے دریائی بیلٹ میں مویشی چوری، خصوصاً گائے اور دیگر قیمتی جانوروں کی چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے باعث کیٹل تھیفٹ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی پی او کے مطابق عارف والا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سکولوں اور کالجوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے بقول رواں سال اب تک تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ضلع پاکپتن کو جرائم سے پاک اور پرامن بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے