جشن معرکہ حق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک ذیشان کی قیادت میں ریلی

لاہور( پنجاب پوسٹ)لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 میں معرکۂ حق کے حوالے سے ایک تاریخی اور فقید المثال ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی ملک ذیشان نے کی۔

ریلی میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری، یوتھ ونگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔
ریلی کا آغاز حلقہ پی پی 159 کے مرکزی مقام سے کیا گیا جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج پائندہ باد”، “ہماری فوج ہماری شان” اور “وطن کے محافظوں کو سلام” جیسے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جس سے پورا علاقہ قومی جذبے سے سرشار دکھائی دیا۔
ریلی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مختلف مقامات پر عوام نے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پاک فوج سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔ نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی ریلی میں شرکت کر کے ملک دشمن عناصر کے خلاف قومی اتحاد کا پیغام دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے