مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان سعودی عرب کو فوجی اہلکار، دفاعی صلاحیتیں۔ تربیت اور لاجسٹک تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کا احتجاج بیرونی ایجنڈا ، پاکستان میں 80 فیصد خودکش حملہ آور افغان ، فتنہ الہندوستان اور مقامی سرداروں بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے لاہور کی جامعات میں خطاب

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی اہلکار پہلے ہی سعودی عرب میں دفاعی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے معاہدے پر عملی عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ سعودی عرب پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملے پاکستان کیلئے گہری تشویش کا باعث ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی خودمختاری اور علاقائی استحکام کیلئے ناقابل قبول خطرہ قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے