پنجاب میں نئی سہولت، نکاح رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ اب کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

لاہور( نور فاطمہ) پنجاب میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے نئی سہولت متعارف کروادی گئی ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تحت 15 ای خدمت مراکز پر میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

شہری اپنی شادی کی رجسٹریشن بغیر کسی پیچیدہ مرحلے یا اضافی دشواری کے نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے کرواسکتے ہیں۔

میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے دفاتر صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

شہری رابطے کے لیے ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/ پر رجوع کرسکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1317 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنی شادی یونین کونسل میں رجسٹر کروانا لازمی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یونین کونسل میں شادی کی رجسٹریشن کیسے ہوگی۔

شادی شدہ جوڑے میں سے کون رجسٹریشن کیلئے جاسکتا ہے اور اسکے لئے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں؟

دولہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک شادی کی رجسٹریشن اور نادرا کا نکاح نامہ حاصل کرنے  کیلئے یونین کونسل جا سکتا ہے جہاں عملہ دستاویزات کی تصدیق کرے گا۔آپ کو یونین کونسل میں نکاح نامہ ، دولہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی کاپی ، شادی شدہ جوڑے کے والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی اسکے علاوہ نکاح کے گواہان کے شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لیکر جانی ہے ۔

اگر مطلوبہ دستاویزات درست ہیں تو عملہ اپنے سسٹم میں نکاح نامے کا اندراج کرے گا، اس کے بعد عملہ درخواست گزار کو پروف ریڈنگ کیلیے پرنٹ آؤٹ فراہم کرے گا، اگر تمام تفصیلات ترتیب میں ہیں تو درخواست دہندہ پروف ریڈنگ پرنٹ آؤٹ پر دستخط کر کے عملے کو واپس کر دے گا۔

یونین کونسل کا عملہ اس کے بعد میرج سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، یہ سہولت فی الحال نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نامزد چکوال، ننکانہ صاحب میں دستیاب ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے