سندھ کے رہنے والے جذباتی، نئے صوبے نہیں چاہتے، گورنر پنجاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کہتے ہیں کہ سندھ والے نئے صوبے کے حق میں نہیں پاکستان بننے سے اب تک ہم تجربے ہی کر رہے ہیں جمہوریت میں دھرنے جائز ہیں بلدیاتی الیکشن پر بات ہوتی رہی ہے مگر ہوتے نہیں ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور تیاری سے لڑے گی۔

ایکسپو سنٹر میں 23ویں تھری پی پاکستان نمائش کی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان۔خصوصی شرکت کی نمائش میں پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کے شعبوں سے متعلق ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات شوکیس کیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب نے کہا کہ ایسی نمائشوں سے ملک کی ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔اور پاکستان کا بین القوامی سطح پر سافٹ امج جاتا ہے، ایکسپورٹ بڑھتی ہے، نوکریاں ملتی ہیں۔

گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ سندھ کے رہنے والے بڑی جذباتی ہیں، سندھ والے نئے صوبے نہیں چاہتے۔ پنجاب میں پہلے ہی جنوبی پنجاب کے صوبے کی قرارداد جمع ہے۔ پاکستان بننے سے اب تک ہم تجربے ہی چل رہے ہیں۔ جمہوریت میں دھرنے جائز ہیں بلدیاتی الیکشن پر بات ہوتی رہی ہے مگر ہوتے نہیں ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور تیاری سے لڑے گی۔ دو سال بعد عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ حکومت کہ کارکردگی سے خوش ہے یا نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے