لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر قانونی اشیاء کی ترسیل روکنے کے لیے پولیس کی ناکہ بندی اور چیکنگ جاری ہے۔ مجاہد اسکواڈ نے نیو راوی ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم سامان برآمد کر لیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق مشکوک شاہ زور ڈالا کی تلاشی کے دوران غیر ملکی سگریٹ، گٹکا، سپاری اور چائنہ سالٹ برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم یاسر عباس کو گرفتار کرکے برآمد شدہ سامان سمیت کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: گجرپورہ پولیس کی کارروائی، زیادتی کا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ جاری ہے۔ قانون شکن عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے پولیس متحرک ہے۔











