لاہور (پنجاب پوسٹ) سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر صبا قمر نے خاموشی توڑ دی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے دسمبر میں شادی سے متعلق وائرل خبروں کی تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:دنانیر مبین نے ماسکو فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

انسٹا اسٹوری میں اداکارہ نے اپنی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھےخود بھی اپنی شادی کا علم نہیں، اگر واقعی ایسا ہے تو مجھے بھی دعوت نامہ بھیجا جائے۔اداکارہ نے بتایا کہ میرا مصروف شیڈول اس قدر بڑھ چکا ہے کہ مجھے گھر جانے اور سونے تک کا وقت نہیں مل رہا۔











