لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی ملازمین کی انکریمنٹس بحال کرنے کا حکم، درخواستیں منظور

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو انکریمنٹ نہ دینے کے معاملے پر درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملازمین کی انکریمنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس شریں عمران نے کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار محمد یاسین وغیرہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل آصف چھٹہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو ترقی دے کر اسسٹنٹ رجسٹرار بنایا گیا تھا، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی پری میچور انکریمنٹس منہا کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 میگا واٹر ٹینکس مکمل، 165 کلومیٹر سیوریج لائنز بھی بچھا دی گئیں

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک مرتبہ سرکاری ملازمین کو انکریمنٹ کی صورت میں مالی فائدہ دے دیا جائے تو اسے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے استدعا کی کہ ملازمین کی جاری کردہ انکریمنٹس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ انکریمنٹ کی صورت میں ملازمین کو جو فائدہ دے دیا جائے، وہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔ بعد ازاں عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملازمین کی انکریمنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے