معرکۂ بنیان مرصوص کی فتح کا ایک سال مکمل، سانگلہ ہل میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

سانگلہ ہل (پنجاب پوسٹ) معرکۂ بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر تحصیل انتظامیہ سانگلہ ہل کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں شہریوں، تاجروں، وکلاء، صحافیوں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی میونسپل کمیٹی آفس سانگلہ ہل سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کلارک ٹاور چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت نے کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر احمد جنید، ایس ایچ او تھانہ سٹی اللہ وسایا، پولیس افسران اور معززینِ علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ ریلی کے دوران وطن سے محبت، قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جس جرات، حکمت عملی اور بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ دشمن کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تاہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “معرکۂ بنیان مرصوص کی فتح کا ایک سال مکمل، سانگلہ ہل میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے