لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان ریلوے نے کرایہ واپسی کے قوانین میں اہم تبدیلی ہوئی۔نیا ڈیجیٹل ریفنڈ نظام نافذ کر دیا۔پاکستان ریلوے نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر مسافروں کو کرایہ واپس کرنے کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے۔ہائیر کلاس کی بجائے لوئر کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں کا فرق واپس ملے گا۔اے سی خراب ہونے یا پاور پلانٹ فیل ہونے پر مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف
پاکستان ریلوے میں کرایہ واپسی کے لیے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔کنڈکٹر گارڈ پی ڈی اے کے ذریعے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ (CM-109) جاری کرے گا۔کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنے والے مسافر 7 روز کے اندر ریفنڈ حاصل کر سکیں گے۔
ریفنڈ کے حصول کا طریقہ کار
ریفنڈ کے حصول کے لیے اصل ٹکٹ، کارڈ سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار دیا۔آن لائن ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو کرایہ خودکار طریقے سے متعلقہ اکاؤنٹ، کارڈ یا ڈیجیٹل والیٹ میں واپس ملے گا۔کوچ ٹرین کے ساتھ نہ لگنے یا ٹرین منسوخ ہونے پر بھی مسافروں کو کرایہ واپس کیا جائے گا۔کوچ نہ لگنے یا ٹرین منسوخی کی صورت میں ڈی سی او کی تصدیق کے بعد ریفنڈ جاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد ریلوے سیکشن بحال، 15 نومبر سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع
شدہ سیٹ خودکار طور پر خالی ہوگی
گارڈ سرٹیفکیٹ جاری ہوتے ہی کینسل شدہ سیٹ خودکار طور پر خالی ہو جائے گی۔خالی ہونے والی سیٹ دوسرے مسافر کو الاٹ کرنے کا راستہ بھی ہموار کر دیا گیا۔چیف کمرشل منیجر آفس کی جانب سے تمام ریلوے ڈویژنز کو نئے احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی۔











