آئی سی سی کے 2032 سے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کے مجوزہ شیڈول کی تیاری، ہر سال عالمی ایونٹ کرانے کی تجویز

لاہور (پنجاب پوسٹ) آئی سی سی نے 2032 سے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا ہے، جس کے تحت اگلے سائیکل میں بھی ہر سال ایک عالمی ایونٹ منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2032 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا، جبکہ 2033 میں دو عالمی ایونٹس منعقد ہونے کا امکان ہے۔ جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جبکہ اکتوبر میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو فائدہ انکریمنٹ کی صورت میں ملازمین کو دیا جائے ،وہ واپس نہیں لیا جاسکتا،لاہور ہائی کورٹ

مجوزہ شیڈول کے مطابق 2034 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جولائی میں منعقد ہوگا، جبکہ 2035 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے 2032 سے 2035 تک کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا، جبکہ 2033 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کا تعین بھی تاحال نہیں ہوسکا۔

آئی سی سی کا اجلاس انڈونیشیا کے شہر بالی میں جاری ہے، جہاں عالمی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے