پی ایس ایل 12 پر اہم ورکشاپ، گورننگ کونسل کے فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں، آکشن 23 جنوری کو ہی ہوگا

لاہور( پنجاب پوسٹ)پاکستان سپر لیگ 12 کے انتظامی معاملات پر لاہور میں ایک اہم ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں پی ایس ایل انتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ورکشاپ میں آکشن، شیڈول، ٹورنامنٹ کے انتظامات اور ڈائریکٹ سائننگز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکشاپ میں گورننگ کونسل کے فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے کھلاڑی کے دو سیزن نہ کھیلنے کی شرط ختم کی جائے۔ اس پر پی ایس ایل انتظامیہ نے شرط برقرار رکھنے کی وجوہات بیان کیں اور مؤقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹ سائننگ میں دو سال کی شرط رکھنے کا مقصد لیگ میں نئے کھلاڑیوں کو متعارف کرانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹ سائننگ کی شرط اور ڈیڈ لائن کی آخری تاریخ 23 نومبر ہی رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 12 کا آکشن پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 23 جنوری کو ہی ہوگا اور اس کی تاریخ تبدیل نہیں کی گئی۔

اجلاس میں بعض فرنچائزز کی جانب سے ری ٹینشن کی تاریخ پہلے رکھنے کی تجویز بھی دی گئی، تاہم پی ایس ایل انتظامیہ نے 13 جنوری کی تاریخ برقرار رکھنے کے حق میں دلائل دیے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے باعث ری ٹینشن کی تاریخ 13 جنوری رکھی گئی ہے، اس لیے اس میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکی پلیئرز کے حوالے سے پی ایس ایل انتظامیہ فرنچائزز کو بریف کرے گی، جبکہ پی ایس ایل کے شیڈول پر ہر فرنچائز سے الگ الگ مشاورت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی تک شیڈول ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے