جشن معرکہ حق ، گارڈن کالج راولپنڈی میں ریلی، طلبا و طالبات کی شرکت

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ) گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈٰی میں “معرکۂ حق ڈے” کے موقع پر ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش، جذبہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ریلی کی قیادت وائس پرنسپل ڈاکٹر کامران نسیم نے کی۔ طلبہ نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان سے محبت، اتحاد اور بہادری کے پیغامات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ پنجاب میں بنیان مرصوص واک ، اسلامی جمعت طلبا کی مشعل بردار ریلی ، پاک فوج سے اظہار یکجتی: جشن معرکہ حق ، گارڈن کالج راولپنڈی میں ریلی، طلبا و طالبات کی شرکت

ریلی کے دوران فضا پاکستان زندہ باد اور پاک افواج کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی جبکہ شرکاء نے مسلح افواج اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں تقاریر اور حوصلہ افزا سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ نے بہادری، نظم و ضبط اور قومی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے