جامعہ پنجاب میں بنیان مرصوص واک ، اسلامی جمعت طلبا کی مشعل بردار ریلی ، پاک فوج سے اظہار یکجتی

لاہور( پنجاب پوسٹ)جامعہ پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام پاک فوج کے کامیاب آپریشن “بنیان المرصوص” کی یاد میں ایک مشعل بردار واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور مشعلیں اٹھا رکھی تھیں جبکہ واک کے دوران پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور ملکی سلامتی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق کا ایک سال مکمل: کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت سے دیا جائےگا، پاک فوج کا دشمن کو پیغام: جامعہ پنجاب میں بنیان مرصوص واک ، اسلامی جمعت طلبا کی مشعل بردار ریلی ، پاک فوج سے اظہار یکجتی

اس موقع پر ناظم جامعہ پنجاب احسن فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے اتحاد، جرات اور دفاعی عزم کی علامت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

واک کے اختتام پر شہداءِ وطن کے لیے دعا کی گئی جبکہ ملکی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “جامعہ پنجاب میں بنیان مرصوص واک ، اسلامی جمعت طلبا کی مشعل بردار ریلی ، پاک فوج سے اظہار یکجتی”

  1. ہم اس ریلی کے انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ، جامعہ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے