راولپنڈی کے 3 بڑے سرکاری ہسپتالوں کے گارڈز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، ایک پریشان حال کی موت ہوگئی

راولپنڈی( نعمان افتخار) راولپنڈی: راولپنڈی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں ہولی فیملی ہسپتال ، راجہ بازار ہسپتال ، بے نظیر بھٹو ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ متاثرہ ملازمین نے ہسپتالوں کے باہر احتجاج کرتے ہوئے فوری تنخواہوں کی ادائیگی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجی گارڈز نے دعویٰ کیا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور شدید ذہنی دباؤ کے باعث سیکیورٹی گارڈ اورنگزیب دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ساتھی گارڈز کے مطابق مرحوم کو مالک مکان کی جانب سے کرایہ نہ دینے پر گھر خالی کرنے کا کہا گیا تھا، جس کے بعد وہ صدمے کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال مکمل: کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت سے دیا جائےگا، پاک فوج کا دشمن کو پیغام: راولپنڈی کے 3 بڑے سرکاری ہسپتالوں کے گارڈز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، ایک پریشان حال کی موت ہوگئی

گارڈز کے مطابق وہ مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تاہم گزشتہ تین ماہ سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث شدید مالی مشکلات نے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں ان کے لیے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

احتجاج کرنے والے سیکیورٹی گارڈز نے الزام عائد کیا کہ تینوں سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کا ٹھیکہ ایک حکومتی عہدیدار کی کمپنی کے پاس ہے، جبکہ حکومتی مقرر کردہ تنخواہ 38 ہزار روپے ہونے کے باوجود انہیں صرف 25 ہزار روپے دیے جاتے رہے، اور اب انتظامیہ 15 ہزار روپے لینے پر مجبور کر رہی ہے۔

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور محکمہ صحت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ پورے شہر تک وسیع کیا جائے گا۔

مظاہرین نے سیکیورٹی کمپنی پر ملازمین کے معاشی استحصال کا الزام بھی عائد کیا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ یا متعلقہ کمپنی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے