گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) سڑکوں کو محفوظ بنانے، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

معروف شخصیات کی خصوصی شرکت
سیمینار کے مہمان خصوصی آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد وڑائچ تھے، جبکہ دنیا میڈیا گروپ کے معروف کامیڈی اسٹار سہیل احمد، پاک وہیل کے سنیل منج، معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی اور چیئرمین بورڈ گوجرانوالہ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے بھی خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اپیل
مقررین نے اپنے خطابات میں ٹریفک قوانین کی اہمیت، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، تیز رفتاری سے گریز، ون ویلنگ کی روک تھام اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

ٹریفک قوانین سب کی مشترکہ ذمہ داری
سیمینار میں کاروباری چیمبر کے اراکین، صدر بار، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے۔ شہریوں میں شعور اور ذمہ دارانہ رویے کو فروغ دے کر ہی حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹریفک پولیس کی اسموگ کے خلاف اکتوبر میں ریکارڈ کارروائیاں، 67 ہزار 914 چالان جاری

پر چند منٹ پہلے پہنچنے سے زیادہ ضروری بحفاظت پہنچنا ہے۔ ہیلمٹ پہنیں، سیٹ بیلٹ باندھیں، ٹریفک قوانین اپنائیں اور اپنی زندگی سمیت دوسروں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔











