سرگودھا: پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف مسافروں تک پہنچانے کا فیصلہ، ٹرانسپورٹرز کا تمام روٹس پر کرایوں میں 12 فیصد تک کمی پر اتفاق

سرگودھا (پنجاب پوسٹ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہونے والی مشاورت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے تمام روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں فوری طور پر 12 فیصد تک کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر سفری کرایوں میں کمی کے لیے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کی گئی، جس میں عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف دینے پر اتفاق ہوا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) ملک محمد طاہر نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں نئے کرایوں کے تعین کے حوالے سے تفصیلی مشاورت مکمل کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹرز تمام روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں فوری طور پر 12 فیصد تک کمی کریں گے۔ ٹرانسپورٹرز نے نظرثانی شدہ کرایوں پر فوری عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات مسافروں تک پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔

ملک محمد طاہر نے واضح کیا کہ تمام روٹس پر نئے نظرثانی شدہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے