پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 میگا واٹر ٹینکس مکمل، 165 کلومیٹر سیوریج لائنز بھی بچھا دی گئیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 میگا انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس مکمل کر لیے ہیں، جبکہ 165 کلومیٹر سے زائد انڈرگراؤنڈ سیوریج لائنز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ واٹر ٹینکس ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ اور گوجرانوالہ میں مکمل کیے گئے۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 4.29.06 PM

اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب دانش افضال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ کے افسران نے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، 4 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

اجلاس کو بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 2265 کلومیٹر سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی، جبکہ 189 کلومیٹر پر مشتمل بارشی پانی کے نکاس کا نظام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ 86 ڈسپوزل اسٹیشنز اور 752 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضال نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کے دوران کھدائی کے بعد معیاری فلنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے منصوبوں کی جلد تکمیل کے ساتھ تعمیراتی کاموں میں خوبصورتی اور معیار کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے