لاہور (پنجاب پوسٹ) اسلام پورہ اکرم پارک بند کمرے سے 45 سالہ خاتون کی تعفن شدہ لاش ملنے کا معاملہ سامنے آیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلام پورہ پولیس کی جانب سے مالک مکان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کھاریاں پولیس کی بڑی کارروائی، طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم خانیوال سے گرفتار
کمرے کے مالک نے نامناسب بدبو کی اطلاع ملنے پر باہر سے تالا لگے دروازے کو کھولا تو اندر سے دو سے تین روز پرانی خاتون کی لاش ملی۔اسلام پورہ پولیس کا 15 کی کال پر اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس ملا۔فرانزک ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد،منشیات فروشی میں ملوث خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب
لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال مردہ خانہ منتقل کیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں موت کا تعین کیا جائے گا۔کمرہ میں مقیم کرایہ دار کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ قتل سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









