بھلوال میں ویٹ فیوچر فیسٹ پنجاب 2026ء کا انعقاد، صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کی شرکت، کسانوں کو ریلیف اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی

بھلوال(پنجاب پوسٹ) بھلوال میں ’’ویٹ فیوچر فیسٹ پنجاب 2026ء‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کسانوں کی خوشحالی، زرعی معیشت کے استحکام، فوڈ سکیورٹی اور جدید کاشتکاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیسٹیول کے دوران کسان کنونشن، نیشنل ویٹ کانفرنس اور گندم کی جدید کاشت کے حوالے سے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔ تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب پاک ایگرو سید جواد حیدر کاظمی، مرکزی جنرل سیکرٹری چیمبر آف فوڈ سید وقار حسین رضوی، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید گوندل، ڈائریکٹر زراعت توسیع سمیت ڈویژن بھر سے تعلق رکھنے والی زرعی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا مریم نواز کے ویژن سے لاہور کی طالبات سکوٹی چلانے میں خودمختار بن رہی ہیں؟ ایک ماہ میں کتنی طالبات نے فری ٹریننگ حاصل کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ کسانوں کی خوشحالی، زرعی معیشت کا استحکام اور فوڈ سکیورٹی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے کسانوں کو اربوں روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 2.20.54 PM

انہوں نے کہا کہ حکومت گندم اور گنے کی بہتر قیمت مقرر کرکے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواہش ہے کہ گندم کی کٹائی کے موقع پر کسان کو اس کی فصل کا معاوضہ گھر کی دہلیز پر ملے۔ گندم کی کاشت کے فروغ اور پیداواری اہداف کے حصول کے لیے کسانوں کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھین:لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا کے اعزاز میں پختون برادری کا عشائیہ، پنجاب میں مقیم پختونوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

صوبائی وزیر نے بتایا کہ کنو کی قیمت 3200 روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور مقررہ نرخوں پر خرید و فروخت یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کنو، گندم اور آلو کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے نئی مصنوعات تیار کرکے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 2.21.25 PM

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کسان تنظیم شوکت علی چدھڑ نے کنو کی قیمت 3200 روپے فی من مقرر کرنے پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ مرکزی صدر چیمبر آف فوڈز نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی فوڈ سکیورٹی مضبوط اور معیشت مستحکم ہوگی۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 2.26.59 PM

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے