سرگودھا (پنجاب پوسٹ) تھانہ بھلوال صدر کی حدود چک نمبر 15 شمالی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا افسوس ناک واقع پیش آیا۔جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔مقتول کی شناخت ملک اصغر ٹوآنہ کے نام سے ہوئی۔
مقتول کی ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کردی گئی۔جبکہ زخمیوں کو پہلے ٹی ایچ کیو ہسپتال بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تحقیقاتی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔










