لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا کے اعزاز میں پختون برادری کا عشائیہ، پنجاب میں مقیم پختونوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

لاہور(پنجاب پوسٹ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں پختون برادری کی جانب سے نواب خان سلمان خیل کی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا، جس میں پختون مشران اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پنجاب میں مقیم پختونوں کو درپیش مسائل نمایاں رہے، جبکہ گورنر نے ان کے حل کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب سے گورنر فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے خطاب کیا۔امیر بہادر خان ہوتی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو پشاور سے لاہور اور لاہور سے پشاور کے درمیان ایئر لائن سروس کی فراہمی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس فضائی رابطے سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور باہمی تجارت، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے پنجاب میں مقیم پختونوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بچوں کے ب فارم اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی آڑ میں پاکستانی شہریوں، خصوصاً پختونوں کو بھی بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں مقیم پختونوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔تقریب کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انور خان سلمان خیل نے انجام دیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے