گورنمنٹ کالج لاہور نے چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(پنجاب پوسٹ)گورنمنٹ کالج لاہور نے چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پنجاب کالج لاہور دوسری جبکہ ایف سی کالج لاہور تیسری پوزیشن پر رہا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات کے مطابق یہ چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل جیت لیا۔

WhatsApp Image 2026 11 10 at 8.12.40 PM

انعامات کی تقسیم کی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری لاہور بورڈ میاں رضوان نذیر تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بورڈ کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ کھیلوں کی سہولیات اور مواقع میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ باصلاحیت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔

WhatsApp Image 2026 11 10 at 8.12.38 PM

اس موقع پر کھلاڑیوں نے کیش پرائز میں اضافے پر سیکرٹری لاہور بورڈ میاں رضوان نذیر کا شکریہ ادا کیا۔میاں رضوان نذیر نے مزید بتایا کہ یہ کھیلوں کے مقابلے چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید اور چیئرمین لاہور بورڈ انجینئر ڈاکٹر بدر الاسلام کی سربراہی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔چیمپئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عمر سردار تھے، جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر محی الدین نے آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے