میوہسپتال کا کمال: ای این ٹی کے دو یونٹس، اینستھیزیا مشین صرف ایک، مریضہ کو دو سال بعد کی تاریخ

لاہور(پنجاب پوسٹ)میوہسپتال میں ناک کے آپریشن کیلئے آنے والی مریضہ کو دو سال بعد کی تاریخ دیدی گئی۔ پاکپتن سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ بچی کو آپریشن کیلئے نو اگست دو ہزار اٹھائیس کا وقت دیا گیا ہے، جس پر نو اگست دو ہزار اٹھائیس کا وقت دیا گیا ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتنے طویل انتظار کی وجہ ای این ٹی کے دو یونٹس کیلئے آپریشن تھیٹر میں صرف ایک اینستھیزیا مشین کی دستیابی بتائی جا رہی ہے۔ مشین کی کمی کے باعث ایک ہی مشین پر دونوں یونٹس کے مریضوں کے آپریشن کرنا پڑتے ہیں، جس سے آپریشن کی فہرست بہت طویل ہو گئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ مریضوں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو اس طرح کی تاریخیں دینا ناانصافی ہے۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں اینستھیزیا مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج میسر آ سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے