راولپنڈی(پنجاب پوسٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ شب رات ڈیڑھ بجے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال اسلام آباد لایا گیا، جہاں وہ 40 سے 50 منٹ تک زیر معائنہ رہے۔ اس دوران ان کی آنکھ میں ساتواں انجکشن لگایا گیا اور میڈیکل اسپیشلسٹ نے ان کے دل کا بھی معائنہ کیا۔ صورتحال تسلی بخش قرار دیے جانے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو رات ڈیڑھ بجے اسپتال لایا گیا۔ وہ تقریباً 40 سے 50 منٹ تک اسپتال میں رہے، جس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ میں ساتواں انجکشن بھی لگا دیا گیا۔ یہ انجکشن ان کے جاری علاج کا حصہ ہے، جس کا سلسلہ مختلف مراحل میں آگے بڑھ رہا ہے۔
اس موقع پر میڈیکل اسپیشلسٹ نے عمران خان کے دل کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے، تاکہ ان کی مجموعی صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔پمز انتظامیہ کے مطابق تمام معائنوں اور ٹیسٹوں کے بعد عمران خان کی صحت کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ اس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
رات کے اس پہر اسپتال لائے جانے کے باعث یہ معاملہ توجہ کا مرکز رہا۔ تاہم اسپتال انتظامیہ نے واضح کیا کہ طبی معائنے اور علاج کے بعد کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی۔















