نجی یونیورسٹی کے ہوسٹل گیٹ کے قریب کارروائی، نائجیرین منشیات فروش 1 کلو سے زائد آئس سمیت گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلبرگ 3 میں نجی یونیورسٹی کے ہوسٹل گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک غیرملکی نائجیرین منشیات ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے ایک کلو 20 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مائیکل کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹاؤن شپ کا رہائشی ہے اور گلبرگ میں آئس فروخت کرنے کی غرض سے آیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم آن لائن آرڈر پر منشیات مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرتا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے