لاہور (پنجاب پوسٹ) پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے
آج سے 13 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔پنجاب راولپنڈی، میانوالی، جہلم، منڈی بہاوالدین، اٹک، چکوال، خوشاب، بھکر، سرگودھا، مری اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرنوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان اور گردونواح میں تیز ہواؤں، بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی۔بارشوں کے باعث سموگ میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔شہری آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔












