ڈی جی خان میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اظہار افسوس

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں سکول کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ انتظامی افسروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ڈی جی خان ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی جبکہ سانحے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے