ہارون آباد( پنجاب پوسٹ)معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی اور دشمن ملک کے متعدد جنگی طیارے گرانے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہارون آباد میں اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر کی قیادت میں ایک بھرپور ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ریلی میں شریک شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر اور جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک محمد ریاض خلجی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔










