لاہور میں معروف ٹک ٹاکر نور بٹ آخر کیوں گرفتار ہو گئی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) معروف ٹک ٹاکر نور بٹ کار ڈرفٹنگ کرتے ہوئے گرفتار ہو گئی۔ٹریفک پولیس نے لاہور کے علاقہ CBD میں تیز رفتاری سے خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ خاتون کی شناخت نور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مشہور ٹک ٹاکر نور بٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق نور بٹ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سینیئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ خاتون کو سی بی ڈی میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے بعد کلمہ چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون ٹک ٹاکر لاہور ڈیفنس کی رہائشی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے