سیالکوٹ: مہندی تقریب میں بھگدڑ سے دو افراد جاں بحق، ٹک ٹاکر مسٹر پتلو ضمانت کے لیے وہیل چیئر پر عدالت پہنچ گئے

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو اپنی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے کے بعد ضمانت کے لیے وہیل چیئر پر ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ کی عدالت پہنچ گئے۔

تقریب میں بھگدڑ کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد مسٹر پتلو روپوش ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: واش روم بھی زمین کے سہارے جاتا ہوں، کل سب ساتھ تھے، آج کوئی نہیں، فیلڈ مارشل نوٹس لیں، مسٹر پتلو کا مکمل بیان

چند روز قبل مسٹر پتلو نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے پروٹیکشن بیل حاصل کی تھی، جبکہ اب انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے