نئے صوبے، محمد علی درانی کا تحریک چلانے کا اعلان، یہ خوشحالی کی تحریک ہے، چھوٹے صوبے، چھوٹے خرچے کی تحریک ہے، سینئر سیاستدان

بہاولپور(پنجاب پوسٹ)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کے قیام کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تحریک پاکستان کی خوشحالی کی تحریک ہے، جس کا بنیادی نعرہ "چھوٹے صوبے، چھوٹے خرچے” ہے۔

بہاولپور پریس کلب میں "میٹ دی پریس” پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر محمد علی درانی نے کہا کہ اس ملک کو چھوٹے صوبوں کی ضرورت ہے اور اس مطالبے پر عوام اور ادارے متفق کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی متفقہ طور پر نئے صوبے کی قرارداد منظور کر چکی ہے، لیکن گزشتہ 14 سال میں بہاولپور کے عوام کے ساتھ دھوکا ہوا۔

محمد علی درانی نے اعلان کیا کہ وہ پورے ملک میں چھوٹے صوبے اور مقامی حکومتیں بنوائیں گے۔ ان کے مطابق مقامی حکومتوں کے قیام سے نوجوان اقتدار میں آئیں گے اور اصل اقتدار عوام کے پاس منتقل ہو گا۔

وسائل کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 70 فیصد بجٹ خرچ ہوتا ہے، جبکہ اس کا فائدہ بہاولپور کے عوام کو نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کے فلیٹ کی ان صوبوں کو کوئی ضرورت نہیں۔

تحریک کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی مخالفت میونسپل پارٹیاں کر رہی ہیں، اور جو جماعتیں مخالفت کریں گی وہ ختم ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبے بننے سے یہ پارٹیاں فارغ ہو جائیں گی۔ آئندہ کی سیاست صوبوں کے حق اور مخالفت پر کھڑی ہے، اور مخالفت کرنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبے انگریزوں کے مرہونِ منت ہیں اور ان کا کنٹرول انہی کے چھوڑے ہوئے وڈیروں کے پاس ہے۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ وہ قائدِ اعظم کے بنائے ہوئے ملک میں رہنا چاہتے ہیں یا انگریز کے۔

محمد علی درانی نے پُرعزم لہجے میں کہا: "نہ ہم ہٹے ہیں، نہ ہم ہٹنے دیں گے، نہ میں نے شکست مانی ہے، نہ میں ہارنے دوں گا۔” انہوں نے واضح کیا کہ یہ قافلہ رکے گا نہیں، یہ ملک گیر تحریک ہے اور اب صوبے بنا کر ہی دم لیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے