جشن معرکہ حق ، پنڈی بھٹیاں میں تقاریب ، شہر بھر میں خوشی کا سماں

پنڈی بھٹیاں( پنجاب پوسٹ)معرکۂ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پنڈی بھٹیاں میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور سماجی و سیاسی شخصیت حیدر علی بھٹی نے کی، جبکہ شرکاء نے وطن سے محبت اور پاک فوج کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔”
پنڈی بھٹیاں میں معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور حیدر علی بھٹی نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنایا ہے، اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور قوم ان کی عظیم خدمات پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔”

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے