اربوں کا بجٹ، بلند و بانگ دعوے، سموگ میں اضافہ ہو سکتا ہے، مریم اورنگزیب نے ہاتھ کھڑے کر دیے، دیوالی اور انڈیا کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے آئندہ چند دنوں میں صوبے میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے اربوں روپے کے بجٹ اور بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ان کا یہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے فضائی آلودگی میں متوقع اضافے کی ذمہ داری سرحد پار آتش بازی پر ڈال دی ہے۔ ناقدین کے مطابق اس بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت نے صورتحال کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

سینئر وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سرحد پار آتش بازی کے باریک ذرات فضائی آلودگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق آئندہ چند دنوں میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارت سے ملحق مشرقی کوریڈور کے قریب اسموگ گنز کا آپریشن بھی مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آلودگی کے ذرائع پر قابو پانے کے لیے عوام حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فصلوں کی باقیات، خصوصاً دھان کے مڈھ جلانے سے گریز کیا جائے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کوڑا، پلاسٹک اور دیگر فضلہ کھلے عام جلانے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کے لیے گاڑیوں کے دھوئیں اور مضر اخراج پر کنٹرول ضروری ہے۔ ان کے مطابق گاڑیوں کی فٹنس اور اخراج کے معیار پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے