سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتیں منظور

لاہور( پنجاب پوسٹ)انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے چھ مخلتف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور سابق وفاقی وزرا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی ہے.

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے مسلم لیگ نون کا افس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. علیمہ خانم ،عظمی خانم اور فواد چودھری عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواستیں دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا.

اسد عمر ،اعظم خان سواتی کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما پیش ہوئے. عدالت نے علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی ہے. عدالت نے سابق وفاقی وزرا اسد عمر ،اعظم سواتی اور فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں بھی 11 جون تک توسیع کی. عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی. تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق وفاقی وزرا نے گرفتاری کے خدشہ پر ضمانت کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے